54

کراچی: ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈس اسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے فراز نامی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سچل میں بھی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانگ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں