39

نظام مصطفےؐ اورمقام مصطفےؐ کے تحفظ کے لیے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرینگے: مقررین

کروڑ لعل عیسن (یوسف راناسے ) تحفظ اہلسنت نظام مصطفےؐ کے نظام اور مقام مصطفےؐ کے تحفظ کے لیے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرے گی اور اہلسنت کے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار پیر آف سواگ شریف صآحبزادہ افتخارالحسن مفتی عبدالعزیز باروی شیخ محمد اشرف چشتی اور پروفیسر احمد رضا نیئر ملک نزیر احمد نذیر ودیگر نے تحفظ جماعت اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو کافر قرار دلانے کے لیے کروڑوں روپے کو ٹھوکر ماری اس وقت سے آج تک اہلسنت کے لوگوں کے ساتھ شازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہی شازشوں نے جماعت اہلسنت اور انجمن طلباء اسلام کو توڑا اور آج تک اہلسنت کو اکھٹا نہیں ہونے دیا.

ضرورت اس بات کی ہے ضلع لیہ کےتمام علمائے کرام اپنےاختلافات بھلا کر یکجا ہوجائیں اور مسلک اہلسنت کو فعال کرنے کیلئے خود کو پیش کریں اور اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھائیں اجلاس کی میزبانی قاری منظور احمد قادری نے کی جبکہ ضلع بھر سے علماء کرام تحفظ اہلسنت کے رہنماوں مولانا محمد اسلم حسنی عابد رضا محسن رضا حافظ اصغر قاری عاشق حسین قادری قاری غلام حسین قاری شرف الدین مولانا عبدالرشید زبیرقاری عظمت اللہ باروی حافظ غلام شبیر ودیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں