63

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرر محمد جاوید نے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا

چکدرہ (شعور میڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل) ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ کی فیکلٹی آف سائنسس کے لیکچرر محمد جاوید نے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

جس میں بیرونی ممتحن لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسس لاہور کے ڈاکٹر محمد صبیح انور اور ہزارہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر صالح محمد جبکہ انٹرنل سپروائزر ڈیپارٹمنٹ آف فزکس ملاکنڈ یونیورسٹی کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف اللہ اور کوسپروایئزر ڈیپارٹمنٹ آف فزکس، کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان خان صافی کیساتھ ساتھ اساتذکرام اور طلباء وطالبات بھی موجود تھے۔

انہوں نے اپنے موضوع کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا۔تحقیقی مقالہ میں کونٹم فزکس پر کام کیاگیا ہے۔ اس مقالے سے بین الاقوامی جرنلز میں تین ریسرچ پیپرز بھی شائع ہوچکے ہیں۔

اس موقع یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے سکالر اور سپروائز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ سے ہی ملک و قوم کی ترقی کیساتھ یونیورسٹی کی کامیابی بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہو کہ نئے سکالرز یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد جاوید، ملاکنڈ یونیورسٹی، ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی کے بھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اللہ پاک کے بےحد شکر گزار ہے جبکہ والدین اور بہن بھائیوں کی مدد کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کرنا محض ایک خواب تھا۔

سکالر نے اپنے پیغام میں کہا کہ غربت تعلیم کی راہ میں روکاوٹ نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے طاقت بناکر تعلیم کا حصول ممکن بنانی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں