29

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی اب ہم میں نہیں رہے

میانوالی (ویب ڈیسک) معروف گلو کار شفاء اللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق معروف گلو کارشفاء اللہ خان روکھڑی انتقال کرگئے، انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہسپتال لے جایا گیا جہاں راستے میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی میت اسلام آباد سے میانوالی لائی جا رہی ہے۔

معروف سرائیکی لوک فنکار ذیشان خان روکھڑی کے والد تھے، معروف سرائیکی فنکار شفااللہ خان روکھڑی کا نماز جنازہ میانوالی سیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ ان کی تدفین آبائی علاقہ روکھڑی ہوگی۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی کے اتنقال پر اظہار تعزیت کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شفاء اللہ خان روکھڑی مرحوم سرائیکی گلوکاری میں اپنا علیحدہ مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے سرائیکی گلوکاری کا ایک باب بند ہوگیا ہے۔ مرحوم کی سرائیکی گلوکاری کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں