69

لودھراں: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ریسکیو1122 کی جانب سے جراثیم کش سپرے

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) کورونا وائرس سے بچاؤ اور ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے مختلف اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری.

لودھراں میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ھدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد کی زیر قیادت ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ھے.

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج تحصیل لودھراں میں اڈا قریشی والا اور قریشی والا یونین کونسل کے مختلف مقامات پر، تحصیل کہروڑ پکا میں شہر کے مختلف مقامات پر اور تحصیل دنیا پور میں ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اھم مقامات پر سپرے کیا گیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جراثیم کش کلورین اسپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم اور مختلف بیکٹیریا کا خاتمہ کرنا ہے.

یہ بھی پڑھیں:- پولیس افسران وبا کے دوران بھی جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں: آر پی او لودھراں

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ھوئے عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کر رھی ھے تاکہ کورونا وائرس کے حملہ سے عوام کو محفوظ کیا جاسکے، شہری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور گھر میں رہتے ھوئے اپنے آپکو اور اپنی فیملی کو محفوظ بنائیں اور اس مہم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ اس موزی مرض کو شکست دی جاسکے-

واضح رہے کے عالمی اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس مہلک مرض سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 20 ہزارسے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں