63

لودھراں: مسلسل بارش کے باعث چھت گرنے کے مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی، 5 جانور ہلاک

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ سے) تیز بارش کے باعث چھت گرنے کے 5 مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی جبکہ 05 جانور بھی ہلاک ھوگئے.

تفصیلات کے مطابق رات گئے تیز بارش کے باعث چھتیں اور دیوار گرنے کے مختلف حادثات پیش آئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے متاثرین کو ملبے سے نکالا، ریسکیو ٹیم نے حادثات کے دو زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثات کے چھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ھسپتال منتقل کیا گیا۔

لودھراں پبلک سکول کے قریب جانوروں کا شیڈ گرنے سے پانچ جانور بھی ہلاک ھوئے ریسکیو ٹیم نے جانوروں کو ملبے سے نکالا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سید ماجد احمد نے ہدایت کی ہے کہ شہری مخدوش عمارتوں سے دور رھیں تاکہ عمارت گرنے کی صورت میں جانی نقصان نہ ھو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں