35

لودھراں: ایڈیشنل سیشن جج کے ناروا رویہ کیخلاف وکلا کا بائیکاٹ، فوری تبادلے کا مطالبہ

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ سے) ایڈیشنل سیشن جج لودھراں رانا محمد آصف کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے نے اس کے فوری تبادلے اور تبادلہ تک عدالت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لودھراں کا اجلاس ہوا۔جس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ کہ ایڈیشنل سیشن جج لودھراں رانا محمد آصف کے غیر مہذب، غیر اخلاقی اور نارواسلوک کے پیش نظر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جج کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جج کے تبادلہ تک اس کی عدالت کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اور کوئی وکیل ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں