26

ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ 2158 افراد کو ریسکیو کیا: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لودھراں

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ۔

رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں ریسکیو 1122 لودھراں کو 28 ھزار 43کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 02 ھزار 01 سو 21کالیں ایمرجنسی کیلئے، 4ھزار 1 سو 56کالیں معلومات حاصل کرنے کیلئے جبکہ 24 ھزار 07سو 39 غیر متعلقہ اور ڈسٹربنگ کالیں تھیں۔

ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ 431روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،10 آگ لگنے کے واقعات ،55 کرائم کیس، 04 پانی میں ڈوبنے, 02عمارت یا دیوار منہدم ھونےاور 1355میڈیکل ایمرجنسی سمیت 264متفرق اقسام کی ایمرجنسی کالز پرریسپانس کیا۔

ان حادثات میں ریسکیو 1122نے 2158 افراد کوریسکیوکیا۔ جن میں 408 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی،1998 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 52 افراد کی موقع پر موت واقع ہوچکی تھی۔

ریسکیو 1122 نے اوسط ریسپانس ٹائم 6.66 منٹ فی ایمرجنسی برقرار رکھتے ھوئے روزانہ 70.7 ایمرجنسی کالز کو ریسپانس کیا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عوام کو بہترین سروس کی فراہمی ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں