44

ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرلودھراں

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 لودھراں کی خصوصی ھدایات پر ریسکیورز کیلئے ماھانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی خود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد نے کی.

جبکہ دیگر ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے بھرپورحصہ لیا اس ٹیسٹ میں ایک میل دورڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اھلکار کامیاب رھے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو جانچنا ھے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسلئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کریں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں