26

خان پور: میونسپل کمیٹی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی قائم رکھنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام

خان پور(نیٹ رپورٹ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی کی قیادت میں عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے آلائشوں کے حوالے سے درانی چوک سے رانا بازار تک آگاہی واک کی گئی.

اس موقع پر محمد ثاقب صادق (پرنسپل اسپائر کالج)، محمد نعیم (وائس پرنسپل )، محمد صادق جاوید (صدر ڈسٹری بیوٹرز ) فرحان کمبوہ (جنرل سیکرٹری ) معروف بزنس مین رانا عثمان غنی ،ٹائگر فورس کے نوجوان ملک سجاد احمد ،عمیر ،شیر دل قریشی ،ملک حسن ،چوھدری غلام مرتضیٰ ،بلدیہ آفیسران ،بلال خان ،ملک امین ،ملک رفیق ،رئیس فیاض کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی.

اس موقع پر رانا محمود علی اور ٹائگر فورس کے جوانوں نے عوام میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بیگزبھی تقسیم کیے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں چارہ و دیگر فضلات کو شاپر میں ڈال کر میونسپل کمیٹی کے مقرر پوائنٹس پر ڈالیں اور ایک مہذب زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں