38

پنجاب پولیس کے لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے سے قبل لیگی رہنماؤں کے گھر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے توفیق بٹ گھر میں موجود نہ تھے جس پر پولیس اہلکار واپس لوٹ گئے۔

ایم پی اے توفیق بٹ نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے ایم پی اے نواز چوہان کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

لیگی ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں اور چھاپے جلسے سے نہیں روک سکتے۔

خیال رہے کہ لاہور کا مینارِ پاکستان گراؤنڈ جو اَب گریٹر اقبال پارک میں بدل چکا ہے وہاں آج یعنی 13 دسمبر کو پی ڈی ایم طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں