54

9 اور10 محرم کو بی آر ٹی سروس بند رہے گی

پشاور (ویب ڈیسک) 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس بند رہے گی۔

بی آر ٹی کے ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو بند کیا جائے گا جب کہ پیر سے بی آر ٹی بس سروس دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) روٹ پر کسی غیر متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں