94

ڈیرہ اسماعیل خان: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا گھرمیں قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) رتہ کلاچی میں پسند کی شادی کے تنازع پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے قریب رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نورولی اور مینا بی بی کو گھر میں گھس کر سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور بنوں سے آکر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر تھے، دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کے لئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے۔

دوسری جانب صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں