43

لنڈی کوتل: دریائے کابل میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب گئے، تلاش جاری

لنڈی کوتل (ویب ڈیسک)‌ضلع خیبر کے علاقے کم شلمان میں 2 افراد دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل کےعلاقے کم شلمان میں 5 دوست دریائے کابل میں نہارہے تھے کہ اس دوران 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔

دریا کنارے کھڑے ان کے ایک ساتھی نے اس دوران وڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر افراد اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم تمام کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوئیں۔

امدادی ٹیم نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں