63

جس قوم کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں: ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ

مالاکنڈ (آصف نواز خان سے) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا کہ جس قوم کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کرونا کے وباء کے خاتمے کے بعد ہم پورے ضلع میں کھیلوں کھلاڑیوں اور میدانوں کے مشکلات حل کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کو فروغ دینگے۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گاوں تھانہ ضلع مالاکنڈ میں تھانہ چمپئن لیگ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے بطوری مہمان خصوصی اپنے خطاب میں انہوں نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کر لی۔ اور ہمارا نوجوان طبقہ کھیلوں کی سر گرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سے سنیئر کھلاڑی سلمان اقبال نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گراونڈ میں باقی سہولیات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی موجود نہیں۔ جسکا جلد از جلد حل نکالا جائے۔ جبکہ گراونڈ کے دونوں اطراف کے گیٹ کول دے جائے تاکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشا ئیوں کو بھی آنے جانے میں آسانی میسر ہو کیونکہ یہاں پہلے ہر روز 32 سے 35 ٹیمیں پریکٹس میچز کھیل رہے ہوتے تھے جو اب 4 سے 5 تک محدود ہو چکے ہیں جسکی بڑی وجہ گھیٹوں کی بندش ہے۔ اسطرح گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے گراونڈ میں بھی کھلاڑی نہیں کھیل سکتے جسکی وجہ بھی گیٹوں کی بندش ہے۔

اس پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد کو ہدایات جاری کی اور بتایا کہ متعلقہ پرنسپلوں سے رابطہ کریں اور اس مسائل کو ایک ہفتے میں حل کریں۔ اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا کہ گراونڈ کی صفائی کیلئے متعلقہ تحصیل میونسپل آفیسر (TMO ) کو ہدایات جاری کریں اور ساتھ میں پانی کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے ہینڈ پمپ لگانے کا بھی وادہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت وزیر اور اسسٹینٹ کمشنر سہیل احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں آتے ہی اسسٹینٹ کمشنر نے بیٹنگ کی جگہ سمبالی اور پانچ گیندوں میں ایک چکا لگا کر تقریب کو چار چاند لگایا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تھانیوال زلمی اور سردار بک سنٹر کے درمیان تھا۔ جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تھانیوال زلمی نے جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان گل خٹک نے آگنائزنگ کمیٹی اور وینر ٹیم کو مبارکباد دی اور انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہم ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں