41

ملک میں کورونا کے مزید 553 کیسز رپورٹ، 8 افراد جانبحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 553 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدکورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوچکی ہے جب کہ 8 مزید ہلاکتوں کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی اموات میں سے 5 کا تعلق سندھ سے تھا جب کہ پنجاب،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

دوسری جانب کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار ( ایس او پیز )کی خلاف ورزیوں پر کراچی میں مزید 2 شادی ہالز اور 41 ریسٹورنٹس کو سیل کردیاگیا ہے۔

شہر میں 3 روز کے دوران 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کیےجاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کیا جاچکا ہے جب کہ ایک لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیاجاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں