33

ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔

علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط بھی لاگو کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں