28

قومی اسمبلی کا اجلاس: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس میں آج فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف حکومت اور اپوزیشن نے قرارداد پر اتفاق کرلیا ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے تاہم قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔

منظور شدہ قرارداد کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے ان خاکوں کی حمایت پر گہری تشویش ہے اسی لئے حکومت سے فرانس سے پاکستانی سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کرلیا گیا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ او آئی سی ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے او آئی سی فوری اجلاس بلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں