15

ارطغرل غازی سے محبت کا اظہار، مداحوں نے مجسمہ نصب کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ترکی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مداحوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مرکزی کردار کا مجسمہ نصب کردیا۔

سوشل میڈیا میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس کے مطابق مرغزار سوسائٹی کے مکینوں ںے ڈرامے کی پسندیدگی کے اظہار کے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجسمہ جس جگہ نصب کیا گیا ہے اسے بھی ارطغرل چوک کا نام دے دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرکے پاکستانیوں نے ارظغرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ہم اپنی قابلِ فخر تاریخ اجاگر کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد کی زندگی پر ترکی میں ’’درلس ارطغرل‘‘ کے نام سے بننے والی ڈرامہ سیزیرز پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ ڈرامہ سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں