33

شارٹ کٹ کو نہیں اپنایا، اپنے ٹیلنٹ سے نام کمایا: اداکارہ ریشم

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا مشورہ دیتے ہیں، ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے جو آپ کا ہاتھ پکڑ کر کامیابی کی منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں۔ ریشم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں نے شارٹ کٹ کے مشورے دئیے لیکن میں نے ہمیشہ اپنے دل و دماغ سے کام لیا ہے اور ایسے مشوروں کو خاطر میں نہیں لائی جس سے کامیابی کا دور مختصر ہو۔

اداکارہ 1995 سے فلموں میں اداکاری کر رہی ہیں، ان کی نمایاں فلموں میں چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، پہلا پہلا پیار، سایہ خدائے ذو الجلال اور مولا جٹ 2 شامل ہیں، اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں