52

ابھرتے ہوئے نوجوان صوفی گلوکار سفیان احمد کا نیا گانا “گھر مڑ آ” آئندہ ماہ ریلیز ہو گا

ڈیرہ غازیخان (فیض ہاشمی سے) نوجوان گلوکار سفیان احمد کی نیا گانا “گھر مڑ آ” ریلیز کرنے کی تیاریاں

تفصیلات کے مطابق ابھرتے ہوئے صوفی گلوکار سفیان احمد کے نئے گانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تُو ہے میرا، ملنگنی اور گھونگھٹ کی کامیابی کے بعد نوجوان گلوکار سفیان احمد کا چوتھا گانا ” گھر مڑ آ” اگلے ماہ ریلیز ہوگا۔

اس موقع پر سفیان احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے گانے میں معاشرتی رویوں کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح معاشرہ ایک انسان پر اثر انداز ہوتا ہے، میں امید کرتا ہوں کے موسیقی سے محبت کرنے والوں میں یہ گانا مقبولیت حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں