ہمارے بارے میں

شعورمیڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل الحمداللہ پیارے ملک پاکستان اور بیرون ممالک میں تیزی سے ابھرتا ہوا نیٹ ورک ہے. شعورمیڈیا نیٹ ورک کا باقاعدہ آغاز مئی 2018 میں کیا گیا.

روزاول سے ہی شعورمیڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل کا مقصد خبروں، مضامین اورکالمز کے ذریعے ہمیشہ سچ کی ترویج رہا ہے اورتاحال بغیر کسی ریاستی اور سیاسی دباؤ کے اپنا کام ایمانداری سے سر انجام دے رہا ہے.

ملکی بدلتی صورتحال, معاشی اتار چڑھاؤ, پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی تفصیل, ثقافت, کھیل, مختلف مقامات کے مشہور لذیذ کھانے, تعلیم, صحت, سماجی مسائل سمیت دیگر ایشوز پر نامور شخصیات کی تحریروں, تبصروں, تجزیوں کیلئے شعور میڈیا نیٹ ورک ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے.

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آجکل انٹرنیٹ پر اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ تلاش کرنا مشکل کام بنتا جا رہا ہے اوربلخصوص ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار، روایات اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ بنے کو تلاش کرنا ایک نہایت ہی مشکل کام ہے-

شعورمیڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل انتظامیہ ملک کی خدمت اور ملکی مسائل کو اجاگر کرنے میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ شعورمیڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز شعورمیڈیا نیٹ ورک انٹرنیشنل کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔