30

لودھراں: ریسکیو کی جانب سے عید کے حوالے سے پلان جاری

لودھراں( ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر سید ماجد احمد کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا عید الفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہوا جس میں عید الفطر کے ایمرجنسی پلان پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

پلان کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیوجوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں نماز ِ عیدکے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز ریسکیو اہلکاراور ریسکیو محافظ اپنے فرائض سر انجام دیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظ پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی۔ چاندرات کو بھی ریسکیو جوانوں،ریسکیو محافظوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں بنائی گیئں ہیں تاکہ عوام کو بروقت مدد فراہم کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے.

اس موقع پر ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ عوام گورنمنٹ کی جاری کردہ ھدایات پر عمل پر پیرا ھوکر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں گورنمنٹ کا بھرپور ساتھ دیں اور غیر ضروری محافل اور اجتماعات سے پرہیز کریں آخر میں انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ھمہ وقت تیار ھے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں