29

لاہور: چائلڈ پورنوگرافی کیس کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

لاہور(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کیس کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر بعد سنایا گیا۔

عدالت نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہےکہ مجرم اپنی 7 سال قید کی سزا پوری کرےگا۔

عدالتی فیصلےکے بعد مجرم سعادت کی ضمانت کا فیصلہ بھی غیر مؤثر ہوگیا۔

واضح رہےکہ مجرم کو بچوں کی قابل اعتراض تصاویرناروے بھیجنےکےجرم میں 7 سال قیدکی سزادی گئی ہے جب کہ چند روز قبل اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے کی ٹیم کو بھی طلب کیا تھا۔

سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے اسے 7 برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں