77

لودھراں: تیزاب سے بھرے ٹرک میں لیکج، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے عوام محفوظ

لودھراں ( ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) تیزاب سے بھرے ٹینکر میں لیکیج، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی،موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو روڈ سے ھٹایا۔

تفضیلات کے مطابق خانیوال بائی پاس پر تیزاب سے بھرے ٹینکر میں لیکیج ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر کو روڈ سے ھٹا دیا۔

ٹینکر کے ایک حصہ سے تیزاب ضائع کرنے کے بعد ٹینکر کو روانہ کر دیا گیا۔ٹینکر لاھور سے صادق آباد جارھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں