37

کورونا سے صحتیاب خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کی طبیعت اجلاس کے دوران بگڑ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم این اے منیر اورکزئی کی طبعیت بگڑ گئی۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ حال ہی میں صحتیاب ہوئے ہیں۔

منیر اورکزئی صحتیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔

ڈپٹی اسپیکر نے منیر اورکزئی کے لیے فوری ڈاکٹرز کو طلب کیا جب کہ اس دوران کئی ارکان اسمبلی نے ان کو سنبھالا دیا تاہم کچھ دیر بعد منیر اورکزئی کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں