39

خیبرپختونخوا حکومت کا 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے اشتراک سے خیبر بختونخوا میں 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا صورتحال پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے اشتراک سے 500 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ 500 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، اسپتال کے لیے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی جب کہ محکمہ صحت کے پاس پشاور کے علاقہ دوران پور میں اسپتال کے لیے درکار اراضی پہلے سے دستیاب ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کی عمارت وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے تعمیر کرے گی، اسپتال کے لیے طبی آلات کی خریداری صوبائی حکومت کرے گی جب کہ نئے اسپتال کے قیام سے صوبے کے موجودہ اسپتالوں میں مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں