49

اداکارہ عائزہ خان کا اپنے چاہنے والوں کو فیس ماسک سے متعلق منفرد مشورہ

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے نہ صرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔ تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ یہاں یاتو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے ہی دور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی عرفان خان کے انتقال پرافسردہ

اس صورتحال میں اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک سے قطع نظر اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے لباس سے میچنگ ماسک لگائی ہوئی ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا تمام کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ عائزہ خان نے ایک سرجیکل ماسک کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا این 95 اور سرجیکل ماسک کی میڈیکل کے شعبے میں کمی کی وجہ سے آپ کو یہ ماسک نہیں خریدنے چاہئیں اور اگر آپ کے پاس یہ ماسک موجود ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے تو انہیں مقامی اسپتالوں کو عطیہ کرنے پر غور کریں۔ کیونکہ طبی عملے کو جو اس وقت کوورونا کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ان ماسکس کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے۔

View this post on Instagram

With essential N95 and medical masks in short supply for medical workers, you should not be purchasing these types of masks (and if you have any that are unused, consider donating to a local hospital). As the medical workers, dealing with the patients need those masks more than us sitting at home or wanting to go to the grocery stores. Because of the panic people have stocked up on surgical mask creating a short supply for the medical workers who really need them. Due to this, the fashion industry stepped up to use their expertise into producing these masks. So around the world people are encourage to make their own cloth mask since the surgical masks are either too expensive or unavailable. In my recent posts, me and my team were trying to encourage my followers to not only make their own DIY mask but be creative with it. So my mask can have jewel or embroidery, it doesn’t matter as long as it serve the purpose and i am comfortable wearing it. So people should be little more open minded and act educated on the internet rather than trying to find the bad in every good. Stay safe.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ نے مزید لکھا کورونا کے خوف کی وجہ لوگوں نے فیس ماسک کا زخیرہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے طبی عملے کے لیے ان ماسک کی کمی پیدا ہوگئی جنہیں حقیقتاً ماسک کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے فیشن انڈسٹری نے ماسک تیار کرنے کے لیے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ایک قدم بڑھایا۔ لہذٰا دنیا بھر میں لوگ اب کپڑے کا ماسک بنانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ سرجیکل ماسک یاتو بہت مہنگے ہیں یا دستیاب ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان اداکارہ ایمن خان کے فالووورز کی تعداد سپراسٹارز سے زیادہ ہو گئی

عائزہ خان نے اپنی حالیہ پوسٹوں کا حوالہ دیا جس میں انہوں نےاپنے لباس سے میچنگ ماسک پہنا ہوا ہے اور کہا میں نے اور میری ٹیم نے اپنے فالوورز کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ نا صرف اپنا ماسک خود بنائیں بلکہ اسے بنانے میں اپنی تخلیقی مہارت بھی سامنے لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں