41

گلگت بلتستان: کورونا وائرس سے مزید 4 افراد صحت یاب، صحتمند افراد کی تعداد 228 ہوگئی

گلگت (ویب‌ ڈیسک) گلگت بلتستان میں مزید 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت نتائج نکلنے والے نمونوں میں سے ضلع گلگت میں چلاس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت 3 مریض شامل ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل 333 کیسز ہیں جن میں فعال کیسز کی تعداد 102 ہے ۔ان میں سے ضلع استور کے45’ضلع گلگت کے38 ‘ ضلع نگرکے 9 ‘ ضلع دیامرکے 5’سکردو کے4 اورگانچھے کا 1مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکزمیں زیر علاج ہیں.

یہ بھی پڑھیں: چیف کورٹ کا گریڈ 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے کرونا فنڈ کٹوتی نہ کرنیکا حکم

جبکہ کرونا سے ضلع گلگت کے تین اور ضلع استور کا ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے ۔صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد228 ہو چکی ہے ۔

گلگت بلتستان میں بدھ کے روز صبح 6 بجے سے دو پہر 1 بجے تک لاک ڈائون میں نرمی تھی دو پہر1 بجے کے بعد لاک ڈائون کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔

جبکہ گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں