43

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپوربھی چل بسے

ممبئی (ویب ڈیسک) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق67 سالہ رشی کپور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں بدھ کی رات طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

رشی کپور کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی اور اس دوران رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

گزشتہ برس لیجنڈ اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے رشی کپور کی بیماری سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرفان خان کے انتقال پرپاکستانی اداکارہ بھی افسردہ

رشی کپور نیویارک میں زیر علاج تھے اور علاج کرانے کے بعد وہ واپس بھارت آئے تھے، ان کے سوگوران میں اہلیہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردہما کپور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار رشی کپور نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1970 میں راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر‘ سے کیا جس میں انہوں نے اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

رشی کپور نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’102‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔

رشی کپور نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے ہوئے فلم فیئر، نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزاز بھی اپنے نام کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں