42

شورمچانے پر کمسن بھتیجی کو قتل کرنیوالا چچا گرفتار

پشاور(ویب ڈیسک) شور مچانے پر کمسن بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشاورکے علاقے تہکال میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کردی تھی جس سے اس کی بھتیجی 7 سالہ عیشاہ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کے دو جوان شہید

پولیس نے بچی کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے سرچ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں