66

چیزی چکن پکوڑے … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

مزیدار اور کرسپی چیزی چکن پکوڑے گھر میں بنانا اب ہوا نہایت ہی آسان۔ کیونکہ آج میں آپ کو جو ترکیب بتا رہی ہوں اس سے چیزی چکن پکوڑے بنا کر آپ بازار کے پکوڑے بھول جائیں گی۔

اجزاء:-

چکن بریسٹ۔ ۳ عدد
موزریلا چیزکرشڈ۔ ۱/۳ کپ
مایونیز۔ ۱/۳ کپ
انڈے۔ ۲ عدد
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
اوریگانو۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلاور۔ ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا باریک پسا ہوا ۔ آدھا کپ
آئل۔ تلنےکیلئے

یہ بھی پڑھیں: مصالحہ ہَیش براؤنز

ترکیب:-

۱- چکن بریسٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب ایک باؤل لیں اس میں چکن، چیز ،مایونیز، انڈے، کارن فلاور، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، اوریگانو اور باریک کٹا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طر ح مکس کر لیں اور ۲ گھنٹے کیلئے میری نیٹ کر لیں۔
۲- اب پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے آمیزے کو چمچ کی مدد سے پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرتے جائیں۔ مزیدار چکن پکوڑے مایو گار لک ساس کے ساتھ پیش کر کے افطاری کا مزہ دوبالا کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں