49

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ 9 دہشت گردوں بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ‘سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورہ اور ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘علاقے میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا’۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘کارروائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے’۔

سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی میں شہادت پانے والے جوانوں میں 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد کے گاؤں راج کنڈی سے تھا۔

لانس نائیک عبدالوحید کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

شہید ہونے والے دوسرے سپاہی سکم داد کا تعلق ایبٹ آباد کی چھانگلہ گلی کے گاؤں بندی اعوان سے تھا اور جبکہ 33 سالہ سپاہی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں