55

کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام حکومتی تدابیرپرعمل کریں: گورنر گلگت بلتستان

گلگت (ویب ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا ءپاکستان سمیت پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اس موذی مرض سے آپ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کے فراہم کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

گورنر نے صدر، وزیر اعظم ‘ چیف آف آرمی سٹاف ‘چیئرمین این ڈی ایم اے‘ کمانڈر ایف سی این اے اور وفاقی حکومت کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے تدارک کے لیئے فوری اقدمات کئے اور اِس موذی مرض پر قابو پانے کے لیئے ضروری طبی آلات فراہم کئے اور احساس کیش پروگرام کے تحت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 25ہزار مستحقین کو فوری طور پر امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں بھی شرائط کیساتھ لاک ڈائون جاری رہے گا: چئیرمین کرونا کنٹرول کمیٹی

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، انتظامیہ، گلگت بلتستان پولیس، پاک فوج اور علماءکرام کے کاشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس موذی مرض کو ختم کرنے کے لیئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں