59

پوٹاٹو اموجیز … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

مزیدار اور خوش شکل پوٹاٹو اموجیز گھرمیں بنانا اب ہوا نہایت ہی آسان، درج ذیل ترکیب سے اب آپ آسانی سے پوٹاٹو اموجیز گھر پر کسی بھی وقت تیار کر سکتی ہیں.

اجزاء:-

آلو۔ ۳ عدد
میدہ۔ ۳ کھانے کے چمچ
کارن فلاور۔ ۵ کھانے کے چمچ
بریڈ سلائس۔ ۲ عدد
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ بھنا کٹا ہوا۔ آدھا چائے کا چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
آئل۔ فرائی کرنے کیلئے

یہ بھی پڑھیں: چکن چیز رولز

ترکیب:-

۱- آلو بوائل کر کے گریڈ کر لیں اب آلو اور باقی تمام اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر مکس کر لیں بریڈ بھی شریڈ کر کے ڈال دیں اب اس مکسچر کو آدھے گھنٹے کیلئے میرینیٹ کر لیں۔
۲- مکسچر کو چھوٹی چھوٹی ٹکیوں کی شکل دے دیں اور سٹک کی مدد سے آنکھیں اور منہ بنا لیں اس ایکٹویٹی میں بچوں کو بھی شامل کریں پھر ان اموجیز کو گرم آئل میں فرائی کر لیں مزیدار سافٹ اموجیز بچوں کو کیچپ کیساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں