65

چکن چیز رولز… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

مزیدار چکن چیز رولز بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکارہیں۔

اجزاء:-

چکن۔ ۲۵۰ گرام
آئل۔ ۲ کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
پیاز باریک کٹی ہوئی ۔ ۳ کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی باریک کٹی ہوئی
لیمن جوس۔ ایک چائے کا چمچ
بریڈ سلائس۔ ۶-۸ عدد
شریڈڈ چیز۔ آدھا کپ
انڈہ۔ ایک عدد
بریڈ کرمبز۔ آدھا کپ
کوکنگ آئل۔ تلنے کیلئے

یہ بھی پڑھیں: مصالحہ ہَیش براؤنز

ترکیب:-

۱- ایک پین میں چکن کو آدھا کپ پانی کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ابال لیں ٹھنڈا ہونے پر چکن کو شریڈ کر لیں
۲- اب ایک دوسرے پین میں ۲ چمچ آئل ڈالیں اس میں پیاز ہلکے فرائی کریں اور ساتھ ہی ادرک لہسن پیسٹ شامل کریں اب شریڈڈ چکن سرخ مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر پکائیں آخر میں ہرا دھنیا اور لیمن جوس ڈال کر اتار لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔
۳- اب بریڈ سلائس کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑیں اور اس میں چکن کا آمیزہ اور چیز بھر کر رول کریں اور انڈے میں بھگو کر بریڈ کرمبز میں ڈپ کر کے فرائی کرتے جائیں کیچپ کے ساتھ مزیدار کرپسی رولز سے افطاری کا مزہ دوبالا کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں