54

مصالحہ ہَیش براؤنز… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

مصالحہ ہَیش براؤنز بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکارہیں.

اجزاء:-

آلو۔ ۳ عدد درمیانہ سائز
میدہ۔ ۴ کھانے کے چمچ
چیز شریڈڈ۔ ۴ کھانے کے چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
پیاز۔ ایک عدد فائن چاپڈ
ادرک کُٹی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔ ۲ کھانے کے چمچ
ریڈ کرش چلی۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل۔ ۴ کھانے کے چمچ

یہ بھی پڑھیں: سبزیوں کے کوفتے بنانے کی ترکیب

مصالحہ ہَیش براؤنز کی ترکیب:-

۱-آلو چھیل کر کدو کش کر کے برف والے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ تھوڑی دیر بھگونے کے بعد اچھی طرح نچوڑ کر پانی نکال لیں
۲- اب نچوڑے ہوئے آلو ایک باؤل میں ڈالیں اس میں میدہ، چیز، انڈہ، فائنلی چاپڈ چھوٹاپیاز، ادرک، دھنیا،ریڈ کرش چلی، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزے کو تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔
۲- اب ایک پین میں آئل ڈالیں اور ہیش براؤن کا آمیزہ چمچ کی مدد سے چوکور شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔ مزیدار اور بچوں کے دل پسند ہیش براؤنز تیار ہیں مایو گار لک ساس یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں