41

لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنیوالا نوبیاہتا جوڑا گرفتار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر پولیس نے دلہا دلہن سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی پابندی کے لیے انتظامیہ سختی سے پیش آرہی ہے، اس کے باوجود لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اتراکھنڈ میں بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: والدین نے عالمی وبا کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا

اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور دلہا، دلہن اور درجنوں مہمانوں کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کے خلاف سی آر پی سی اور دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں دلہا کے والد اور گردوارہ کے انچارج بھی شامل ہیں جہاں پر شادی منعقد ہورہی تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے عالمی اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 5 سو 88 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں