55

عاطف اسلم کی سحرانگیزآواز میں آذان سے سب پر رقت طاری

کراچی (ویب ڈیسک) عاطف اسلم کی سحرانگیزآواز میں آذان دی جسے سن کر ہر مسلمان پر رقت طاری ہو گئی اور ہر فرد سبحان اللہ کہے بغیر رک نہ سکا۔

موجودہ صورتحال جہاں خطرناک عالمی وبا سے ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے جب کہ ہر مسلمان کی زبان پر بھی بس ایک ہی دعا ہے اللہ جلد از جلد سب پہلے کی طرح کر دے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان بھر میں آذان استغاثہ دی جا رہی ہیں تاکہ آذان کی برکتوں سے اللہ ہمیں جلد اس پریشانی سے نکال دے۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>ATIF ASLAM giving full Azan is the most beautiful thing to hear first up 😍😍 <br>P.s: it’s on his insta <a href=”https://t.co/blO5vAS3TD”>pic.twitter.com/blO5vAS3TD</a></p>&mdash; Hass (@durfiteymun) <a href=”https://twitter.com/durfiteymun/status/1246415929547816966?ref_src=twsrc%5Etfw”>April 4, 2020</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

اسی ضمن میں گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر خوبصورت آواز میں آذان شیئر کی گئی جس کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں آذان کے پیچھے قدرتی مناظر دکھائے جا رہے تھے۔

عاطف اسلم کی سحرانگیزآواز میں خوبصورت آذان نے ہر ایک مسلمان کو انہیں داد دینے پر مجبور کیا اور سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹرینڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: غریب اور نادار لوگوں‌ کی مدد کرتے ہوئے انکی عزت نفس سے نہ کھیلیں، صنم جنگ کی درخواست

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی اس خوبصورت آذان کو شیئر کرنے کا بھی تانتا بندھ گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم کی آواز میں حمد”وہی خدا ہے” اور سلام “تاجدارِ حرم” بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں