35

پاک افغان بارڈر کل سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)‌ حکومت کا پاک افغان بارڈر کل سے کھولنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے سرحد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو واپس جانے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:- پاک ایران بارڈر بند ہونے سے مصنوعات سے بھرے سینکڑوں ٹرک پھنس گئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن کے مقام پر سرحدی پوائنٹس 6 سے 10 اپریل تک مخصوص اوقات کار میں کھلے رہیں گے تاکہ افغان شہری واپس جاسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ سے پاک افغان بارڈر بند کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں