39

لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے پھیلاؤمیں کمی آئی: وزیر صحت

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن  کورونا کے پھیلاؤمیں کمی کا باعث بن رہا ہے، کوشش ہے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 18 ہزار 269 افراد کے کروناٹیسٹ کیے گئے،ایکسپو سینٹر میں ہر کوئی اپنا کرونا ٹیسٹ کراسکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کورونا کے پھیلاؤمیں کمی آئی، کوشش ہے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز ہماری بہت مدد کر رہے ہیں،چینی ڈاکٹرز سے پلازما کے ذریعے علاج کےطریقہ کار پر بات ہوئی۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ 90 فیصد لوگوں کو کرونا نے بہت معمولی متاثر کیا، پنجاب میں کرونا کے صرف 2 مریض کی حالت نازک ہے۔

حکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 171 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2880 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مرنے والےافراد کی تعداد 45 تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں