51

ریسکیو 1122 نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 کالز پر ریسپانس کیا: ایمرجنسی آفیسر لودھراں

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ریسکیو 1122 لودھراں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ایمرجنسی کالز پر ریسپانس کیا، ایمرجنسی آفیسر

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لودھراں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے 43ایمرجنسی کالز پر اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رکھتے ھوئے کارروائی کی.

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ریسکیو1122 کی جانب سے جراثیم کش سپرے

جن میں سے 08 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 24 میڈیکل، 04انجری اور 01 کرائم کیس سمیت 06 زچگی کی ایمرجنسی شامل تھیں تفصیلات بتاتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ 11 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی.

جبکہ 31متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ھسپتال منتقل کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ 10 افراد کو میڈیکل آفیسر کی سفارشات پر بہتر میڈیکل سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑے ھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں