52

نامور اداکارہ ‘نادیہ جمیل’ کینسر کا شکار ہو گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار میں علاج کے لیے جاچکی ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔


ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

نادیہ جمیل نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنے چند تصاویر بھی شیئر کی.

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی، شکر ادا کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے مدد ملتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ سے معافی مانگتے رہیں، کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی: عائزہ خان

خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بےحد سرگرم رہتی ہیں۔

جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں