73

لودھراں: ڈپٹی کمشنر کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس مشکل وقت میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عمران قریشی نے عوام کو حکومت کے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کوسو فیصد یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کیئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر249افراد کو 2 لاکھ 10 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا۔

رپورٹ کے مطابق 2افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1ہزار6مارکیٹوں کے13ہزار480 معائنے کیئے۔

مجموعی طور پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب251افرادکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں