73

سبزیوں کے کوفتے …… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

سبزیوں کے کوفتے بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکارہیں؛

سبزیوں کے کوفتے بنانے کےاجزاء:-

ابلے ہوئے آلو۔ ایک کپ
باریک کٹی ابلی ہوئی گاجر۔ آدھا کپ
کٹی ابلی گوبھی۔ آدھا کپ
باریک کٹی ابلی ہوئی پھلیاں۔ ایک چوتھائی کپ
سبزیوں کی یخنی۔ ۲ کپ
کارن فلاور۔ ۲ کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ

گریوی کے اجزاء:-

پیاز۔ ایک عدد
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہری مرچ۔ ایک چمچ
سویا ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر۔ حسب ذائقہ
کارن فلاور۔ گریوی کیلئے
مکھن۔ ۲ کھانے کے چمچ
ہری پیاز۔ ۳ پھلیاں

سبزیوں کے کوفتے بنانے کےترکیب:-

۱- ساری ابلی ہوئی سبزیوں میں کارن فلور ، سفید مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کرگوندھ لیں اور گولیاں بنا کر نمک ملے پانی میں ابال لیں۔
۲- پتیلی میں تیل گرم کریں اور باریک کٹی پیاز ڈال کر ہلکی گولڈن براؤن کر لیں۔ اب لہسن ادرک پیسٹ ڈالیں اور ساتھ ہی سرخ مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں،سویا ساس اور ابلے ہوئے کوفتے ڈال کر بھون لیں اب سبزیوں کی یخنی شامل کریں اور کورم فلور پانی میں گھول کر ملائیں تھوڑا گاڑھا ہونے پر مکھن، سفید مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں پھر باریک کٹی ہری پیاز ڈال کر دم لگادیں مزیدار سبزیوں کے کوفتے تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں:- چکن بوٹی کباب  

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں