44

وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری، تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے صوبے میں تعینات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں