41

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مستحقین کو راشن پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 35 افراد جانبحق، مصدقہ کیس 24 سو سے زائد ہوگئے

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تعمیراتی صنعت فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں