38

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے: جام کمال

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

وزیراعلیٰ جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں جب کہ اسپتال میں 60 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد اور طلاق کی شرح میں اضافہ

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ عوام کورنٹائن کرکے خود کو اور دیگر لوگوں کو بچائیں، جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ گھبرائیں مت کیوں کہ ابتک بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس مہلک مرض سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 20 ہزارسے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں