58

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33 جبکہ کیسز کی تعداد 2360 ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2360 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 10، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی تازہ صورتحال:-

پاکستان میں آج جمعرات کورونا وائرس کے اب تک 138 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن  میں سے خیبرپختونخوا میں 2 ، پنجاب، سندھ اور گلگت  بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

آج اب تک پنجاب میں 69 کیسز ایک ہلاکت، سندھ میں 34 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 23 کیسز  2 ہلاکت، گلگت 3 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 5 اور اسلام آباد میں مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد:-

سرکاری پورٹل کے مطابق آج جمعرات کو اسلام آباد میں مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

پنجاب:-

پنجاب میں آج جمعرات کورونا وائرس کے مزید 69 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ لاہور میں ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 اور مجموعی کیسز 914 ہوگئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب میں آج ایک اور ہلاکت کے بعد مجموعی طور پر 11 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان سے 213 زائرین اور  ملتان سے 91 زائرین میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق لاہور  میں 199، گجرات 90، جہلم 28، راولپنڈی 53، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 14، فیصل آباد 9، سرگودھا 10، حافظ آباد،ڈی جی خان 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان،میانوالی،بہاولنگر 3، نارووال،ملتان، وہاڑی، لودھراں 2 جب کہ  اٹک،خوشاب،سیالکوٹ، بہاولپور، قصور اور  ليہ میں ایک ایک کیس ہے۔

سندھ:-

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آج بروز جمعرات صوبے میں ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض کو 28 مارچ کو حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیاجب کہ انتقال کرنے والا مریض تبلیغی جماعت کا رکن تھا۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کی سمری کےمطابق سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 743 ہوگئی ہے۔

سمری کے مطابق کراچی میں 17، حیدرآباد 9، شہید بے نظیر آباد 6 اور جامشورو میں 2 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ تمام کیس لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔

واضح رہےکہ سندھ میں اب تک ہونے والی 10 ہلاکتوں میں سے 9 کراچی شہر میں ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 54 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا:-

خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا کے 23 کیسز اور مزید 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 2 مریضوں میں سے ایک کا تعلق بنوں اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور  جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

بلوچستان:-

بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں  جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 169 ہوگئی ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے نئے کیسز کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں 17 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں اب تک ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا ہے۔

گلگت بلتستان:-

آج بروز جمعرات گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے علاقے میں کورونا سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے مجموعی کیسز کی تعداد 183 بتائی ہے اس طرح پورٹل اور محکمہ اطلاعات کے نمبرز میں 4 نمبرز کا فرق ہے۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے  ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر:-آ

آزاد کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

آوزیر صحت نے کیسز کی تصدیق کی جب کہ ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے بتایا کہ کورونا کے 2 مریضوں کا تعلق بھمبر سے ہے جن میں سے ایک 12 سال کی بچی اور ایک برطانیہ سے آنے والا شہری وائرس میں مبتلا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تراڑ کھل سندھوتی میں بھی ایک شخص میں کوروناکا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع:-

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

سندھ میں جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ:-

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعے کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں