39

سندھ حکومت کا کل مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعے کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علماء متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کو دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ پورے صوبے کے لیے کیا گیا ہے اور اس دوران کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رات 8 سے صبح 8 تک دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے اس میں مزید سختی کرتے ہوئے دکانیں بند کرنے کا دورانیہ مزید 3 گھنٹے بڑھا کر شام 5 سے صبح 8 بجے تک کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران اسپتال کے قریب صرف میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہے۔ گزشتہ جمعے کو حکومتی پابندی کے باوجود مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے تھے جس کے بعد متعدد آئمہ اور مسجد انتظامیہ کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے.

تاہم وزیراعلیٰ سندھ اور علمائے کرام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا تھا اور علماء نے حکومتی پابندی میں سندھ حکومت کےفیصلہ پر عمل کی یقین دہانی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور یہ تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 679 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک اس مہلک مرض سے 31 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 22 سے بھی تجاورز کرچکی ہے. یہ بھی پڑھیں..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں